رائنا کون کانفرنس، جدید تکنیک سے آپریشن کا عمل سکھایا جائیگا، ڈاکٹر طارق

February 20, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سوسائٹی آف رائنالوجی اینڈ انڈو اسکوپک اسکل بیس سرجری کے تحت سالانہ رائنا کون کانفرنس 20 سے 24 فروری تک کراچی میں میں منعقد ہوگی جس میں پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک سے ماہرین شرکت کررہے ہیں ۔ 5 روزہ کانفرنس میں آپریشن کی اس نئی اور جدید تکنیک سے پاکستانی ماہرین کومفت متعارف کرایا جائے گاجس کو سیکھنے کےبیرون ممالک میں لاکھوں روپے وصول کیے جاتے ہیں ۔ ان خیالات کاا ظہار جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلراور کانفرنس کے چیف آرگنائزر پروفیسر ڈاکٹر سید محمد طارق رفیع نے بدھ کو یونیورسٹی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد رزاق ڈوگر و دیگر بھی موجود تھے۔