فیڈرل بی صنعتی ایریا ،ڈائنگ فیکٹری میں آگ

February 20, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) فیڈرل بی صنعتی ایریا فضل ملز کے نزدیک واقع ڈائنگ فیکٹری کے فرسٹ فلور پر اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے فیکٹری کے دیگر حصوں کوبھی لپیٹ میں لے لیا، اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پرپہنچ کرآگ بجھا نا شروع کر دی ، آگ فیکٹری کی پہلی منزل پر لگی جہاں ڈائنگ کا کام ہوتا تھا جسے فائر فائٹرزنے پھیلنے سے روک لیا ، ترجمان فائر بریگیڈ کے مطابق ڈیڑھ گھنٹے کی جدوجہد اور 3فائرٹینڈرز کی مددسے آگ پر قابو پالیا، تاہم فیکٹری میں موجود بھاری مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا، آگ لگنے کی وجہ اور نقصان کا فوری معلوم نہیں ہو سکا ۔