کشمیر تنازعہ کا پائیدار حل خطے میں امن، سلامتی، استحکام کیلئے ضروری ہے، عمران خان

February 20, 2020

کشمیر تنازعہ کا پائیدار حل خطے میں امن کیلئے ضروری ہے،وزیراعظم عمران خان

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کشمیر کے تنازع کا منصفانہ اور پا ئیدار حل جنوبی ایشیا میں امن ، سلامتی اور استحکام کیلئے ضروری ہے۔

عالمی برادری کا فرض ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کے خلا ف کئے جانے والے بھارتی جرائم سے متعلق ر ائے عامہ کو اجاگر کرےاور بھارت پر دباؤ ڈالے کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعملدرآ مد کرے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز یہاں برطانوی پارلیمان کے آل پارٹیز پارلیمانی کشمیرگروپ ( اے پی پی کے جی)کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

وفد کی قیادت چئر پرسن مس ڈ یبی ابرا ہمز نے کی وزیر اعظم نے کہا کہ بھارتی قیادت کی جانب سے جنگی لب ولہجے اور جار حانہ اقدمات نے امن اور سلامتی کو خطرےسے دوچار کر دیا ہے۔

دریں اثنا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یورپین پارلیمنٹ،یو ایس کانگریس سمیت دنیا کی پارلیمنٹس کو مقبوضہ کشمیر میں مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کیخلاف آواز اٹھانا چاہیئے،کشمیر فلیش پوائنٹ بن چکا ہے۔