حج کیلئے بہترین انتظامات کررہے ہیں، نور الحق قادری

February 20, 2020

اسلام آ باد(نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا کہ وزیر اعظم کی خواہش ہے کہ ملائیشیا کے ماڈل کا حج فنڈ قائم کیا جائے۔ پرائیویٹ کمپنیوں سے گزارش ہے کہ حج پیکج میں منافع کی شرح کم رکھیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حج کے لئے بہترین انتظامات کررہے ہیں۔ہوپ کے عہد یدار عبد الوحیدبٹ ، محمد رضی خان اور دیگرمقررین نے کہا کہ سعودی عرب میں حجاج کے لئے ہوٹلوں میں بکنگ کے اخراجات میں20 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔