پاکستان کا کوئی مقابلہ نہیں: زلفی بخاری

February 20, 2020

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ پاکستان کا کوئی مقابلہ نہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ پاکستان ایک ایسا ملک ہے جہاں عالمی اسنو بورڈنگ فیسٹول اور چولستان ڈیزرٹ ریلی کے 15 ویں ایڈیشن کا انعقاد بھی بیک وقت کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہاڑوں سے لے کر صحرا تک پاکستان کی خوبصورتی بے مثال ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ ’وزٹ پاکستان 2020‘ اور ’ٹورزم پاکستان‘ کا استعمال بھی کیا۔