جدہ ،جیل کی طرز پر انوکھے ریسٹورنٹ کی دھوم

February 20, 2020


جدہ میں جیل کی طرز پر انوکھے ریسٹورنٹ کا آغاز کردیا ہے۔

سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں نوجوانوں نے ایسا منفرد ریسٹورنٹ کھولا ہے جسے دیکھ کر کسی جیل کا تصور ہوتا ہے۔

اس ریسٹورنٹ کو سعودی نوجوانوں نے جیل کی طرز پر ڈیزائن کیا ہے اور اس کے اندر باقاعدہ لاک اپ بنائے گئے ہیں تاکہ صارفین کو جیل کا تصور آئے۔

سوشل میڈیا پر اس ریسٹورنٹ کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ویٹرز نے جیل کے قیدیوں کا لباس بطور یونیفارم زیب تن کیا ہوا ہے۔