وزیر اعظم کا اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں کمی لانے پر زور

February 20, 2020

وزیر اعظم کا اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں کمی لانے پر زور

وزیر اعظم عمران خان نے اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں کمی لانے پر زور دیا ہے۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں ہونے والی مہنگائی، اشیاء میں ملاوٹ اور ذخیرہ اندوزی بر داشت نہیں کی جائے گی۔

وفاقی کابینہ نے ایف آئی اے سے چینی کی قیمتوں پر انکوائری دو ہفتوں میں کرانے کا حکم دے دیا ہے ۔

کابینہ نے گندم بحران پر انکوائری ایک ہفتے میں مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بحران کی رپورٹ ایک ہفتے میں پیش کی جائے ۔