معذور افراد کو بھرتی نہ کرنے کیخلاف درخواست پر حکومت سے جواب طلب

February 21, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے معذور افراد کو سرکاری ملازمت میں کوٹہ کے مطابق بھرتی نہ کرنے سے متعلق دائر درخواست پر 27 فروری تک چیف سیکریٹری سندھ سے تفصیلی جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔ فاضل عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آخری موقع دے رہے ہیں آئندہ سماعت تک حتمی جواب دیں،حکومت سندھ نابینا افراد کو کوٹہ کے مطابق ملازمت کیوں نہیں دے رہی ؟جمعرات کو جسٹس ندیم اختر کی سربراہی میں جسٹس عدنان الکریم میمن پر مشتمل دو رکنی بینچ نے جسٹس ہیلپ لائن کے ایڈووکیٹ ندیم شیخ کی جانب سے دائرآئینی درخواست کی سماعت کی۔دررخواست گزار کے وکلا کا کہنا تھا کہ 61 نابینا افراد کو سرکاری نوکریوں سے محروم رکھا جارہا ہے