وکلا کی عدم موجودگی کے باعث نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ملتوی

February 21, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت وکلا کی عدم موجودگی کے باعث 26 فروری تک ملتوی کردی ہے ۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلا کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیدیا۔ نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی۔ سماعت کے موقع پر سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار، ڈی ایس پی قمر،مدعی کے وکیل صلاح الدین پہنور، گواہ ایم این اے سیف الرحمان، شہزادہ جہانگیر سمیت دیگر پیش ہوئے۔