ڈیوڈلے کنابیز فارم : چاقو گھونپنے سے ہلاکتوں پر دہرے قتل کی تحقیقات

February 21, 2020

لندن (پی اے) کنابیز فیکٹری پر لوٹ مار کی ایک واردات کے دوران دو افراد کو چاقو گھونپ کر ہلاک کئے جانے پر دوہرے قتل کی تحقیقات شروع کر دی گئی۔ عینی شاہدین نے رپورٹس دی تھی کہ بریئرلے ہل، ڈیوڈلے میں پینس نیٹ روڈ پر 03:30 بجے (جی ایم ٹی) ایک مکان کی کھڑکیاں توڑی گئیں اور پودے لے کر دو مشتبہ افراد کو بھاگتے ہوئے دیکھا گیا۔ ویسٹ مڈلینڈ پولیس کے مطابق سڑک پر ملزمان اور مقتولوں کے درمیان لڑائی ہوئی، جس کے دوران دو افراد کے چاقو گھونپ دیا گیا اور پارکنگ ایریا میں ایک کار کریش پائی گئی۔ ایک شخص موقع پر ہی مردہ قرار دے دیا گیا جبکہ دوسرا ہسپتال میں چل بسا۔ افسران نے بتایا کہ کنابیز بعد ازاں سڑک پر واقع ایک پراپرٹی پر کاشت کی ہوئی ملی۔ ویسٹ مڈلینڈز پولیس کے مطابق ایک مرد کو لوٹ مار کی سازش کے شبہ میں گرفتار کر لیا گیا ہے اور دوسرے ملوث شخص کی تلاش کیلئے انکوائری جاری ہے۔