زلمی کیخلاف کنگز کی بیٹنگ جاری

February 21, 2020

پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کے دوسرے دن کے پہلے میچ میں کراچی کنگز کی زلمی کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔

کراچی کنگز کےشرجیل خان 19 رنز بنا کر پشاور زلمی کے حسن علی کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوگئے، جبکہ ڈیلپورٹ 19 رنز بنا کر محسن کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

اس سے قبل پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے دوسرے دن کے پہلے میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔

پی ایس ایل فائیو ایونٹ کے دوسرے روز کراچی گنگز کی ٹیم آج پشاور زلمی کے خلاف آج اپنے ہوم گراؤنڈ پر ایکشن میں ہے۔

شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد اپنی ہوم ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے اسٹیڈیم میں موجود ہے۔

پشاور زلمی کی قیادت ڈیرن سیمی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کامران اکمل، ٹام بینٹن، حیدر علی، لیام لیونگسٹن ، شعیب ملک، لیام ڈاؤسن، وہاب ریاض، حسن علی، محمد محسن اور راحت علی شامل ہیں۔

دوسری جانب کراچی کنگز میں کپتان عماد وسیم کے علاوہ بابر اعظم ، شرجیل خان، محمد رضوان، کیمرون ڈیلپورٹ، چیڈوک والٹن، محمد عامر، عمیدآصف، کرس جارڈن، افتخار احمد اور ارشداقبال شامل ہیں۔

ایونٹ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے جس میں پہلے مقابلے میں کراچی کنگز کو پشاور زلمی کا سامنا ہے، جبکہ دوسرا میچ لاہور میں ہوم ٹیم لاہور قلندرز کا ملتان سلطانز کے خلاف کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل فائیو ایونٹ کے تمام میچز جیو سوپر سے براہ راست نشر کیے جا رہے ہیں۔