صحافی عزیز میمن کا قتل، بھائی کا تفتیش پر عدم اطمینان

February 21, 2020

صحافی عزیز میمن کا قتل، بھائی کا تفتیش پر عدم اطمینان

نیوز چینل کے ٹی این کے صحافی مقتول عزیز میمن کے بھائی نے پولیس کی موجودہ تفتیش کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا۔

ڈی آئی جی کو تفتیشی ٹیم کے بارے میں لکھے گئے خط میں مقتول صحافی کے بھائی نے تفتیشی ٹیم میں ایس ایس پی نوابشاہ، ڈی ایس پی اور معطل کئے گئے محراب پور تھانے کے ایس ایچ او سمیت چھ انسپکٹرز کو بھی شامل کرنے کی درخواست کردی۔

مقتول کے بھائی کا کہنا ہے کہ ہائی پروفائل کیس ہونے کے باوجود اب تک پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے نہیں آسکی۔ پوسٹ مارٹم کیلئے روہڑی لیب بھیجے گئے اجزاء بنا رپورٹ کے واپس آگئے۔

مقتول کے بھائی کا کہنا تھا کہ پولیس کہتی ہے کہ اجزاء پوسٹ مارٹم کے لیے کراچی لیب بھیجے جائیں گے، ادھر ایس ایس پی نوشہروفیروز ڈاکٹر محمد فاروق کا کہنا ہے کہ پولیس اپنا کام کررہی ہے جلد نتائج سامنے آجائیں گے۔