وکلاء معاشرے کی اصلاح کیلئے بھی کردار ادا کریں، پرویز الٰہی

February 22, 2020

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ وکلاء نے ہمیشہ قانون کی بالادستی کیلئے کام کیا ہے، وہ معاشرے کی اصلاح کیلئے بھی فعال کردار ادا کریں۔

پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین چودھری محمد اکرم، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب آصف محمود چیمہ سمیت وکلاء کے وفد نے لاہور میں چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات کی اور انہیں پنجاب بار کے مسائل سے آگاہ کیا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ وکلاء کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

ق لیگی رہنما نے کہا کہ انہوں نے اپنے دور میں وکلاء کو فری علاج کی سہولت فراہم کی تھی لیکن بعد میں آنے والی حکومتوں نے وکلاء کے مسائل پر توجہ نہیں دی۔