ڈین جونز نے میچ کے بعد اسٹیڈیم کی صفائی کی

February 22, 2020

ڈین جونز نے میچ کے بعد اسٹیڈیم کی صفائی کی

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم نے گزشتہ روز پی ایس ایل سیزن 5 کے دوسرے میچ کی میزبانی کی۔ اس میچ میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان مقابلہ تھا، جوکراچی کنگز نے جیت لیا۔

فاتح ٹیم کے غیر ملکی ہیڈکوچ ڈین جونز جن کا تعلق آسٹریلیا سے ہے وہ میچ کے بعد گراؤنڈ کی صفائی کرتے دکھائی دیے۔

میچ ختم ہونے کے بعد ڈین جونز نے کھلاڑیوں کے بیٹھنے کی جگہ(ڈگ آؤٹ ) کی صفائی کی۔ اس دوران انہوں نے پانی کی خالی بوتلیں اور دیگر کوڑا ڈسٹ بن میں ڈالا۔

غیرملکی کوچ ڈین جونز کے اس عمل کو لوگوں کی جانب سے بےحد پسند کیا جا رہا ہے۔