غیرملکی ٹیمیں پاکستان آنے سے نہ گھبرائیں، گورنر سندھ

February 22, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ عمران اسمعیل نے کہا ہےکہ پی ایس ایل نے پاکستان کو پر امن مل ثابت کردیا ہے، اب کسی بھی ٹیم کو پاکستان آنے سے گھبرانا نہیں چاہئے۔ جمعے کو نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تماشائیوں کی تکلیف کا اندازہ ہے، مگر ابھی کچھ مجبوری ہے جو جلد دور ہوجائے گی۔ بڑی تعداد میں غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستان آکرعالمی مقابلوں کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔حکومت لیگز کے انعقاد میںبھر پور کردار ادا کرے گی۔