کام کے دوران عمارت سے گر کر مزدور جاں بحق

February 22, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جیکسن تھانے کی حدود نیٹی جیٹی پل کے قریب زیر تعمیر عمارت سے کام کے دوران گر کر مزدور شدید زخمی ہو گیا، جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا ،جہاں وہ دوران علاج د م توڑ گیا، متوفی کی شناخت 70سالہ شاہنوازولد راجہ غلام کے نام سے ہوئی ، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کردی ۔