خواتین پر تشدد اور عدم رواداری کیخلاف تھیٹر کا سلسلہ شروع

February 22, 2020

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) رفیع پیر تھیٹر کی انتظامیہ نے خواتین پر روزمرہ تشدد اور عدم رواداری جیسے سماجی مسائل کو اجاگر کرنے کےلئے مختلف شہروں میں تھیٹر پرفارمنس کا سلسلہ شروع کردیاہے، اس کا مقصد معاشرے کے مختلف طبقات کو یہ باور کرانا ہے کہ وہ خواتین پر تشدد کے رجحانات کے خاتمہ کیلئےکس طرح اپنا مثبت اور اصلاحی کردار ادا کرسکتے ہیں۔ دختران پاکستان ایجنڈے کی تشہیر اور عوامی مقبولیت کیلئےفاطمہ جناح وومن یونیورسٹی اسلام آباد، قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد، یونیورسٹی آف گجرات اورسیالکوٹ وومن یونیورسٹی میں ”اب نہیں“ کے نام سے خصوصی تھیٹر شوز کا اہتمام کیا گیا ، ان تھیٹرز کا مقصد خواتین پر تشدد کے سدباب کےلئے حکومت پاکستان کے اقدامات اور خواتین کے احترام کے شعورکو اجاگر کرنا تھا۔