جامعہ زکریا میں سکیورٹی گارڈز کی بھرتی‘ مختلف امیدواروں کاتحفظات کا اظہار

February 22, 2020

ملتان ( سٹاف رپو رٹر)جامعہ زکریا میں سکیورٹی گارڈز کی بھرتی کا عمل شروع ہو گیا،گزشتہ روزامیدواروں کے یونیورسٹی سپورٹس گراؤنڈ میں پہلے روز 450امیدواروں کا جسمانی ٹیسٹ منعقد ہوا،مختلف امیدواروں نے بھرتی کے عمل پر اپنےتحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ فٹنس ٹیسٹ میں بعض امیدواروں کومنظورنوازا گیا ہے،دوسری طرف رجسٹرار آفس کا کہنا ہے کہ سکیورٹی گارڈز کی بھرتی میرٹ پرشفاف طریقے سے کی جارہی ہے ،جن امیدواروں کو اعتراض ہے و ہ رجسٹرار آفس سےرجوع کرسکتے ہیں۔