5 سال پورے ہونے پر تبدیلی کا فیصلہ قوم کرے گی، اسد قیصر

February 22, 2020

5 سال پورے ہونے پر تبدیلی کا فیصلہ قوم کرے گی ، اسد قیصر

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے تبدیلی کا فیصلہ کرنے کا اختیار عوام کو دے دیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پانچ سال پورے ہونے پر قوم فیصلہ کرے گی کہ تبدیلی آئی یا نہیں۔

صوابی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ سی پیک سے خیبرپختونخوا کے عوام خوش حال ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ تجارت کی نئی راہیں کھول رہے ہیں۔