ملیر میں شوہر کا بیوی پر تشدد، سر کے بال کاٹ دیئے، ملزم گرفتار

February 23, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سعود آباد تھانے کی حدود ملیر ٹوکن کے علاقے کی رہائشی خاتون سمرہ نے بتایا کے اسکا شوہر شہباز اس پر تشددکرتا اور مارتا پیٹتا ہے،خاتون نے بتایا کے میری طبیعت خراب تھی ،میرا شوہر ایک عامل کو گھر لایا، عامل نے دم درود کرنا شروع کیا اور روز وہ میرے گھر آنے لگا، ایک دن میرے شوہر نے کہا عامل سے کچھ رقم ادھار مانگو میں نے جب منع کیا تو میرے شوہر نے مجھے شدد کا نشانہ بنایا اور سر کے بال بھی کاٹ دیئے،میں تھانے چکر لگاتی رہی مگر پولیس نے میری ایک نہ سنی،ایک روز عامل نے مجھے نازیبا میسج بھی بھیجے جس کے بارے میں جب شوہر کو بتایا تو اس نے مجھے پھر تشدد کا نشانہ بنایا اور میرے دو بچے بھی شوہر نے چھین لئے، خاتون نے الزام عائد کیا کہ جب میرے والد پہنچے تو شہباز نے انہیں بھی تشدد کا نشانہ بنایا، پولیس کے مطابق ملزم شہباز کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔