مادری زبان کے عالمی دن کی مناسبت سے آرٹس کونسل میںسیمینار

February 23, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) مادری زبان کے عالمی دن کی مناسبت سے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ مادری اور قومی زبانوں کو ترقی دیئے بغیر کوئی بھی ملک اور معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا کیوں کہ بچوں سے جس قدر مادری زبان میں معلومات اور ابلاغ کیا جاسکتا ہے وہ غیر مادری یا کسی دوسری قوم کی زبان میں نہیں ہوسکتا چاہے وہ زبان کتنی ہی بڑی کیوں نے ہو،مقررین میں شاعر امان اللہ راشد،کرن لاشاری، سعدیہ شکیل انجم ودیگر شامل تھے،مقررین نے کہاکہ گزشتہ صدی قوموں کی آزادی کی صدی تھی اور نوآبادیاتی نظام سے آزاد ہونے والی جن ریاستوں نے تیزی سے ترقی کی انہوں نے آزادی کے فوری بعد مادری اور قومی زبان کو تعلیم کے حصول کا ذریعہ بنایا اور نوجوان کے تعلیم حاصل کرنے کے بعد اس ریاست کو ترقی دی، مگر بدقسمتی سے ہم اس فلسفے کو سمجھ نہیں سکے یا ہمارے خلاف سازش ہورہی ہے کہ ہم اپنی مادری زبانوں اور قومی زبان کو وہ اہمیت نہیں دے سکے جو ان کا حق تھا جو ہماری ترقی اور خوش حالی کا زینہ بنتی۔