نیب کا سیاسی ملزمان کی بریت درخواستوں کی مخالفت کا فیصلہ

February 23, 2020

اسلام آباد (بلال عباسی) نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت اہم سیاسی ملزمان کی بریت کی درخواستوں کیخلاف نیب نے جوابات تیار کر لئے ہیں، ذرائع کے مطابق نیب نے آرڈیننس کی تحت فائدہ لینے کی کوشش کرنے والے ملزمان کی بریت درخواستوں کی بھر پور مخالفت کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق میگا منی لانڈدنگ ، جعلی بنک اکاونٹس، رینٹل پاور پراجیکٹس کیسز میں بریت کی دائر درخواستوں پر نیب نے جواب تیار کر لیا ہے، نیب کی جانب سے سابق وزپراعظم راجہ پرویز اشرف کی بریت کی دائر درخواستیں مسترد کرنے کی استدعا کی جائے گی، نیب کے جواب میں کہا گیا ہے کہ راجہ پرویز اشرف نے رینٹل پاور منصوبوں سے قومی خزانہ کو اربوں نقصان پہنچایا ہے۔رینٹل پاور ریفرنس کے ملزمان مسعود چشتی، شمائلہ محمود کی بریت کی درخواستیں مسترد کرنے کیلئے جؤاب احتساب عدالت جمع کروا دیا ہے اور بریت کی درخواستیں مسترد کرنے کی استدعا کی ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے لیاقت جتوئی ، اکرم درانی سمیت دیگر کی بریت کی درخواست پر جواب جلد عدالتوں میں جمع کروائیگا۔ جعلی بنک اکاونٹس کے اہم ملزم عبد الغنی مجید کی بریت کی درخواست مسترد کرنے کیلئے نیب جواب جمع کرواچکا ہے۔ واضح رہے کہ نیب ترمیمی آرڈینننس کے تحت بریت کی دائر درخواستوں کی تعداد سو سے تجاوز کر چکی ہے۔