شہبازتتلہ کیس،آلات قتل ڈرامے کی شوٹنگ کاکہہ کرمنگوائے گئے

February 23, 2020

لاہور(نمائندہ جنگ)ایڈووکیٹ شہباز تتلہ کے قتل میں ملوث ایس ایس پی مفخرعدیل کی کہانی میں ایک اور نیا موڑ آگیا۔ پولیس حراست میں اسد بھٹی اور مفرور ایس ایس پی مفخرعدیل کے دوستوں نے نیا انکشاف کیاہے۔تفتیش میں انکشاف میں کیا گیاہےکہ تیزاب اور قتل کے دیگر آلات ڈرامہ شوٹ کرنیکا کہہ کرمنگوائے گئے تھے،مفخر عدیل نے ڈرامہ لکھا، شوٹ کے لئے تیزاب منگوایا، تیزاب لانے کی ذمہ داری اہلیہ کے ملازم عرفان کی تھی۔عرفان قسطوں میں تیزاب کی گیلن لاتا رہا،دھول اڑانے کے لئے مٹی بھی ڈرامہ شوٹ کے لئے منگوائی گئی۔ پولیس حکام کا کہناہےکہ مفخر عدیل نے 3 بار لوکیشن بدلی۔واضح رہے کہ پولیس کو دورانِ حراست بیان میں اسد بھٹی نے بھی اہم انکشافات کئے تھے،اپنے بیان میںاسد بھٹی نے بتایا کہ شہبازتتلہ کو مفخرعدیل نے7فروری کوشراب میں گولیاں ملاکردیں،مفخرعدیل نے تکیہ شہباز تتلہ کے منہ پر رکھا جس سےاس کاسانس بندہوگیا ،تولاش کےٹکڑے ٹکرے کر کے تیزاب سے بھرےڈرم میں رکھےگئے،بعدازاںبڑے ڈرم سے مواد2چھوٹے ڑرموں میں ڈال کرجیپ میں رکھاگیا اوریہ ڈرم گندے نالے میں بہادئیے گئے۔