بھلوال (نامہ نگار) گورنمنٹ گرلز کالج میں ہونے والے فن فیئر کے دوران نامعلوم لڑکا برقعہ پہن کرکالج میں داخل ہوگیا۔گورنمنٹ گرلز کالج میں لگے میلہ میں نامعلوم لڑکا سیکورٹی توڑتے ہوئے برقعہ پہن کر داخل ہوگیا۔لڑکیوں کی نشان دہی پر کالج انتظامیہ نے پولیس کو طلب کر لیا۔کالج انتظامیہ اس حوالہ سے کچھ بتانے سے گریزاں ہے۔ڈی ایس پی بھلوال کے مطابق لڑکا نہیں لڑکی تھی۔جسکی بعض حرکات کے باعث صورتحال پیدا ہوئی۔