ایم فل اور پی ایچ ڈی اساتذہ کو اضافی الاؤنس دینے کا فیصلہ

February 23, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی پنجاب نے ایم فل اور پی ایچ ڈی کرنے والے اساتذہ کو اضافی الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا ہے، ایم فل اساتذہ 5 ہزار اور پی ایچ ڈی اساتذہ کو 10 ہزار روپے اضافی الاؤنس ملے گا۔