قلندرز کے کھلاڑیوں نے ثمین رانا کی سالگرہ منائی

February 23, 2020

لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں نے ٹیم کے منیجر اور سی او او ثمین رانا کی 47 ویں سالگرہ منائی۔

سالگرہ کی تقریب میں ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں نے شرکت کی، کرس لین سمیت دیگر غیر ملکی کھلاڑی اور سی ای او عاطف رانا بھی اس تقریب میں شریک ہوئے۔

ٹیم کے کھلاڑیوں فخر زمان، شاہین آفریدی، حارث رؤف سمیت دیگر کھلاڑیوں اور مینجمنٹ اسٹاف نے بھی شرکت کی اور اسی او او کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔