گاڑی روکنے پر ٹریفک اہلکار اور گن مین میں جھگڑا، فائرنگ سے دونوں زخمی

February 24, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شارع فیصل پر گاڑی روکنے پر ٹریفک اہلکار اور گن مین میں جھگڑا ہوگیا،فائرنگ سے دونوں زخمی ہو گئے،تفصیلات کے مطابق شارع فیصل پی اے ایف میوزیم کے قریب ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ٹریفک اہلکار نے ایک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا،اس دوران گاڑی میں موجود گن مین نے پولیس اہلکار سے تلخ کلامی کی جو بعد ازاں جھگڑے میں بدل گئی،ایس ایچ او اورنگزیب خٹک کے مطابق گاڑی میوزیم میں ہونے والی شادی کی تقریب سے واپس آرہی تھی،انہوں نے بتایا کہ اس دوران ایک فائر ہوا جسکی گولی ٹریفک اہلکار شاہد علی اور گن مین ناصر کو لگی جس سے وہ دونوں زخمی ہو گئے،انہوں نے بتایا کہ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ گولی کس نے فائر کی جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ گولی گن مین کیجانب سے فائر کی گئی،ایس ایچ او کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک نے واقعہ کی انکوائری کے لیئےایس ایس پی ٹریفک ایسٹ کو نامزد کیا ہے ،انکوائری رپورٹ آنے کے بعد ہی اصل صورتحال معلوم ہو سکے گی۔