شارع فیصل پر جھگڑا، گارڈ کی فائرنگ سے کانسٹبل زخمی

February 24, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایس پی ٹریفک ایسٹ کی ہدایت پر شارع فیصل پرجھگڑے کے دوران نجی گارڈزکی فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار شاہدکے زخمی ہو نے کا مقدمہ نمبر65/2020اہلکار شاہد کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ۔دریں اثناپولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران منشیات فروش خاتون سمیت 21ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ ،منشیات برآمد کرلی ۔مبینہ ٹاؤن پولیس نے ایک خاتون زیتون بی بی سمیت 6 منشیات فروشووں نور حسن، نسیم حبیب،گل زیب، عثمان اور اشرف کو گرفتارکرکےچرس اور 8 ہزار سے زائد نقدی برآمد کرلی۔