امجدعلی جٹ کے والد انتقال کرگئے

February 24, 2020

لاہور(سپیشل رپورٹر) پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ فور لاہور کے صدر امجد علی جٹ کے والد حاجی محمد خلیل کا 85برس کی عمر میںانتقال ہو گیا، انھیں رسول پورہ قبرستان رائیونڈ روڈ میںسپرد خاک کر دیا گیا، ان کے پسماندگان میں بیوہ، چھ بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں، نماز جنازہ میںپیپلزپارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری منظور احمد، نوید چودھری، اسلم گل، عثمان سلیم و دیگر شریک ہوئے۔،مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے قل خوانی کل بروزمنگل بعد نماز ظہر فاطمہ مسجد چوک رائیونڈ روڈ میںہو گی۔