کامسیٹس کونسل اجلاس،21 ممالک کے سائنسدان پاکستان آئینگے

February 24, 2020

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے )جنوب میں پائیدار ترقی کے لئے قائم کمیشن برائے سا ئنس و ٹیکنالوجی (کامسیٹس)کی کوآرڈینیٹنگ کونسل کا23 واں اجلاس 2 مارچ سے کراچی میں شروع ہورہا ہے، جس میں 21 ممالک کے 50 سے زائد اعلیٰ سائنس دان پاکستان آئیں گے، اجلاس کے انعقاد کامقصد بین الاقوامی سطح پرتکنیکی تعاون کےفروغ میں اضافہ کرنا ہے۔اس تین روزہ اجلاس کی میزبانی پاکستان میں کیمیاوی اور حیاتیاتی علوم کے بین الاقوامی مرکز(آئی سی سی بی ایس) کے کامسیٹس آف ایکسیلنس کےمراکز کریں گے، کونسل کے 23ویں اجلاس میں عالمی ماہرین بین الاقوامی تکنیکی تعاون کا لائحہ عمل تیار کریں گے،کوآرڈینیٹنگ کونسل میں کامسیٹس کے بائیس بین الاقوامی ایس اینڈ ٹی مراکز آف ایکسی لینس شامل ہیں،رابطہ کمیٹی کا اجلاس پروفیسر ڈاکٹراشرف شالان کی زیرصدارت ہو ا،جو نیشنل ریسرچ سنٹرمصر(این آر سی)کےسابق صدرہیں، انہوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ رواں سال کامسیٹس نیٹ ورک ممبران کے سولہ رکن شامل ہوں گے۔جن میں بنگلہ دیش ، کولمبیا ، مصر ، گھانا ، ایران اردن، قازقستان، نائیجیریا ، پاکستان ، فلسطین ، سری لنکا ، سوڈان ، شام ، تیونس اور ترکی شامل ہیںجبکہ چین سے تعلق رکھنے والے دو مراکز ،وائرس کی وجہ سےسفری پابندیوں کے باوجود عملی طور اجلاس میں حصہ لیں گے۔