7 ارکان پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال

February 24, 2020

الیکشن کمیشن نے 7 ارکان پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال کردی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ اور سندھ اسمبلی کے ایک ایک رکن کی رکنیت بحال کی گئی ہے ،اس کے علاوہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے 5 ارکان کی رکنیت بحال ہوئی ہے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کاکہنا ہے کہ ارکان کی رکنیت سالانہ گوشوارے جمع کرانے پر بحال کی گئی ہے۔

جن ارکان کی رکنیت بحال کی گئی ہے ان میں سینیٹر رانا محمود الحسن، رکن سندھ اسمبلی عبد الرؤف کھوسو، امیر فرزند خان، پختون یار خان، فیصل امین خان، محمد شفیق اور میر کلام خان شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ارکان کی رکنیت بحالی سے اسپیکرز اسمبلیوں اور چیئرمین سینیٹ کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 29 پارلیمنٹرینز اور صوبائی اسمبلیوں کے ممبران کی رکنیت تاحال معطل ہے۔