احد اور سجل کی ڈھولکی کے کیک کی تصویر نے ہلچل مچا دی

February 25, 2020

کراچی (ایجنسیاں) ٹی وی انڈسٹری کی معروف جوڑی احد اور سجل کی ڈھولکی کی تصویر نے سوشل میڈیا پر ہل چل مچادی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ڈھولکی کے ایک کیک کی تصویر زیر گردش ہے۔ احد اور سجل کی ڈھولکی کے کیک کی تصویریں سجل کے بھائی محمد علی اور احد کی والدہ کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر شیئر کی گئیں ہیں جس سے اندازہ لگایا جارہا ہے کہ احد اور سجل کی شادی کی تقریبات کا شاید آغاز ہوگیا ہے ۔ گزشتہ سال جون کے مہینے میں منگنی کا باضابطہ اعلان کرنے والے احد اور سجل کے مداح ان کی جانب سے شادی کی تقریبات کے باضابطہ اعلان کے بھی منتظر ہیں۔