جنوبی افریقا نے دوسرا ٹی20 جیت لیا

February 25, 2020

پورٹ ایلزبتھ(نیوز ایجنسیز) جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو دوسرے ٹی 20میں 12 رنز سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ سیریز کے دوسرے میچ میں ہوم ٹیم نے4 وکٹ پر 158 رنز بنائے، کپتان کوائنٹن ڈی کک نے 70 رنزکی دھواں دار اننگز کھیلی، وان ڈر ڈسان 37 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹسمین رہے۔ جواب میں کینگروز مطلوبہ ہدف حاصل نہ کرسکے اور 6 وکٹ پر 146 رنز بناسکے۔ ڈیوڈ وارنر ناقابل شکست 67 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔لونگی نگیڈی نے 3 جبکہ کاگیسو ربادا، نورٹج اور پریٹریوس نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔