موسیٰ اکثر بیٹنگ کا موقع مانگتے تھے، شاداب

February 25, 2020

موسیٰ اکثر بیٹنگ کا موقع مانگتے تھے، شاداب

لاہور (جنگ نیوز) لاہور قلندزر کے خلاف جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے اسلام آباد یونائیٹڈ کے موسیٰ خان کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ اکثر ٹیم انتظامیہ سے کہا کرتے تھے کہ انھیں بھی بیٹنگ کا موقع دیا جائے۔اتوار کی شب انہوں نے ایک چھکے اور دو چوکوں کی مدد سے 17 رنز بنا کر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کہتے ہیں کہ موسیٰ خان اکثر کہتا تھا کہ اُنہیں بیٹنگ کا موقع بھی دیں، لاہور کے خلاف میچ میں موسیٰ نے ثابت کر دیا کہ وہ اچھی بیٹنگ بھی کر سکتا ہے۔