بیٹے سے تحفظ کے لیے ہائی کورٹ میں در خواست پر نوٹس

February 25, 2020

بیٹے سے تحفظ کے لیے ہائی کورٹ میں در خواست پر نوٹس

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے بوڑھے ماں باپ کی جانب سے بیٹے سے تحفظ سے متعلق دائر درخواست پر وائس چیئرمین سندھ بار کونسل سلمان خان ایڈووکیٹ ، ایس ایس پی سینٹرل ،ایس ایچ او پیر آباد، خواجہ اجمیر نگری کو نوٹس جاری کردیے۔ پیر کو جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں جسٹس یوسف علی سعید پر مشتمل دو رکنی بینچ نے شہری کریم بخش خان اور جنت مائی کی جانب سے اپنے سگے بیٹے تحفظ سے متعلق دائر درخواست کی سماعت کی۔دوران سماعت معمر خاتون عدالت میں رو پڑی، اپنا ہی بیٹا جان کا دشمن بن گیا، بیٹے سلمان خان کو پڑھایا، لکھایا اور وکیل بنایا، اپنے ہی بیٹے سے چھپتے پھر رہے ہیں ۔