ملاوٹی مصالحہ جات فروخت کرنے پر 4کریانہ سٹورزسیل

February 25, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملتان سمیت متعدد اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے ممنوعہ اشیا کی فروخت اور صفائی کے ناقص انتظامات پر 4فوڈ پوائنٹس کو سربمہر اور متعدد فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر 51ہزار روپے جرمانہ عائد کیا،ملتان میں المکہ کریانہ سٹور اور لطیف سپر سٹور ،مظفر گڑھ میں مولا داد کریانہ سٹور اور رحیم یار خان میں ناصر برادرز گھی ڈیلر اینڈ کریانہ سٹور کو سیل کیا،زائد المیعاد اشیائے خورونوش،ملاوٹی مسالہ جات اور مضر صحت خوراک کو تلف کیا گیا،فوڈ سیفٹی ٹیموں نے حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر متعدد فوڈپوائنٹس کو وارننگ نوٹس بھی جاری کیے۔