اساتذہ وقت کی پابندی‘ کارکردگی کو بہتر بنائیں، ڈپٹی ڈی ای او

February 25, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی ڈی ای او تحصیل ملتان صدر محمد اسلم خان قیصرانی نے کہا ہے کہ اساتذہ وقت کی پابندی کریں ،اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں،حکومت فروغِ تعلیم کیلئے پرائمری ایجوکیشن پرخصوصی توجہ دے رہی ہے ۔سرکاری سکولوں میں چائلڈ فرینڈلی ماحول کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے،تاکہ قوم کے ہر بچے کو زیور تعلیم سے آراستہ کیا جاسکے۔یہ بات انہوں نے تعلیمی مرکز ایاز آباد مڑل ، شیرشاہ ،متی تل ،بوسن،نواب پور،جھوک وینس ، مخدوم رشید کے اے ای اوز اور ہیڈ ٹیچرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ کرام سکولوں میں بچوں کو سازگار ماحول فراہم کریں ۔