لاہور: دورانِ ڈکیتی ڈاکو کی ہلاکت، سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر آگئی

February 25, 2020

لاہور: دورانِ ڈکیتی ڈاکو کی ہلاکت، سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر آگئی

لاہور کے علاقے صدر میں دوران ڈکیتی ڈاکو کی ہلاکت کے واقعے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی ہے۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا کہ دو ڈاکو موبائل شاپ میں داخل ہوئے اور فائرنگ کردی۔

فائرنگ سے بھگدڑ مچ گئی اور ڈاکو باہر کی طرف بھاگے، ایک ڈاکو کا فائر اس کے ساتھی کو جا لگا، تاہم ڈاکو اپنے زخمی ساتھی کو لے کر فرار ہوگئے، جو راستے میں دم توڑ گیا۔

گزشتہ رات پیش آنے والے واقعے کا مقدمہ دکاندار کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔