راشد منہاس روڈ پر غیر قانونی اپارٹمنٹس کی انہدامی کارروائی روک دی گئی

February 26, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) راشد منہاس رودڈ پررائل پارک اپارٹمنٹس کی انہدامی کاروائی روک دی گئی سپریم کورٹ کی ہدایت پر غیر قانونی رائل پارک کو مسمار کیا جارہا تھاتاہم سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس نقوی موقع پر پہنچ گئے اوررائل پارک کی انہدامی روکنے کی ہدایت کیاورایس بی سی اے کی تمام مشنری کو روک دیااپوزیشن لیڈر رائل پارک کے سامنے کرسی ڈال کر بیٹھ گئے شہری انتظامیہ،ایس بی سی اے ، پولیس کا عملہ موقع سے غائب ہو گیاانہدامی آپریشن کرنے والے مزدور بیٹھ گئے جبکہ الاٹیز نے بھی احتجاج کیا ان کا کہنا تھا کہ بکنگ سے پہلے ہم نے متعلقہ اداروں سے پروجیکٹ کے صحیح ہونے کا کنفرم کیا تھا دریں اثنا معززسپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے غیرقانونی تعمیرات کے خلاف سندھ بلڈنگ کنٹرول کی جانب سے شہر میں بڑے پیمانے پرانہدامی مہم جاری ہے،اس سلسلے میں ایس بی سی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل آشکار داور کی ہدایات پر ڈیمالیشن اسکواڈ نے شہر کے مختلف علاقوں میں خلاف ضابطہ شادی ہالز، کمرشل ،اضافی منزلوں سمیت دیگرغیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں کیں،متعددتعمیرات کو منہدم وسربمہر کردیا گیا، دریں اثنا قائد حزب اختلاف سندھ و سینئر رہنما پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ عدالت کا شکر گزار ہوں،کئی دہائیوں سے شہر کا برا حال ہے۔تجاوزات کے خلاف سپریم کورٹ کے اقدام کو سراہتے ہیں۔حیران ہوں کہ اگر بلڈنگ مسمار کرنے کا آغاز کرنا تھا تو ان سے کرتے جن کا پلان ہی منظور نہیں ہوا تھا۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ عدالت ذمہ داران کے خلاف بھی کاروائی کرے۔