سی پی او کی مسروقہ گاڑیوں کی برآمدگی کے حوالے سے ایکسائز آفس اسلام آباد کی تعریف

February 26, 2020

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار )سی پی اور راولپنڈی نے سات مسروقہ گاڑیاں برآمد کر کے راولپنڈی پولیس کے حوالے کرنے پر ایکسائز اینڈٹیکسیشن آفس اسلام آباد کی کارکردگی کی تعریف کی ہے ۔ انہوں نے ڈائریکٹر ایکسائز اینڈٹیکسیشن اسلام آباد بلا ل اعظم کو تعریفی خط لکھا ہے جس میں ای ٹی او آفس اسلام آباد کی طرف سے مسروقہ گاڑیوں کی رجسٹریشن کی بجائے انہیں قبضہ میںلے کر قانونی کارروائی کرنے کے اقدام کو سراہا ہے ۔