ڈی سی بنوں کا رات کے وقت ضلعی ہسپتال کااچانک دورہ

February 26, 2020

پشاور(نیوزڈیسک)ڈپٹی کمشنر بنوںکیپٹن (ر) محمد زبیر خان نیازی نے رات کے وقت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنوں کا اچانک دورہ کیا ۔صفائی کی ابتر صورتِ حال اور ڈاکٹروں کی غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کر تے ہوئے ڈی سی بنوں نے کہا کہ مریضوں کے لئے صاف ستھرا ماحول اور ڈاکٹروں کی عدم دستیابی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔سرجیکل وارڈ میں ہائوس آفسر کی غیر حاضری مریضوں کے ساتھ زیادتی ہے اور حکومت ان زیادتیوں کو برداشت نہیں کرے گی۔میڈیکل وارڈ کی چیکنگ کے دوران، تو آکیسجن ماسک زمین پر پایا گیا۔ اس طرح ہسپتال گندگی اور بو کی وجہ سے بیماریوں کی آماہ جگاہ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں بیمار آتے ہیں تاہم بیماروں کے ساتھ آئے ہوئے لوگ بھی بیمار ہونے لگے ہیں جو بہت افسوس ناک ہے۔ انہوں نے اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹرڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو ہدایت کی کہ صفائی کا خا ص خیال رکھا جائے ،غیر حاضراور ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن لے کرجلد از جلد ہسپتال کا انتظام بہتر کر کے عوام کو سہولیا ت مہیا کی جائیں۔