کورونا وائرس کا خوف، فلم مشن امپاسبل7 کی شوٹنگ منسوخ

February 26, 2020

اٹلی میں کورونا وائرس کے خوف کے باعث ہالی ووڈ سپراسٹار ٹام کروز کی فلم مشن امپاسبل7 کی شوٹنگ منسوخ کردی گئی۔

فلم مشن امپاسبل6 کا ٹریلر

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اٹلی کے شہر وینس میں فلم کی عکس بندی کے لیے تین ہفتوں کا شیڈول طے کیا تھا لیکن کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر فلم کی شوٹنگ منسوخ کردی گئی ہے۔

پروڈکشن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فلم کی شوٹنگ اپنے عملے اور کاسٹ کی حفاظت کے لیے احتیاطی تدابیر کو اختیار کرتے ہوئے منسوخ کی گئی ہے۔

اسٹوڈیو انتظامیہ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ عملے کو شوٹنگ شروع ہونے تک واپس بھیجا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ ہم اٹلی میں صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اورحکومت اور صحت کے عملے کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ اٹلی میں 200 سے زائد افراد کرونا وائرس کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔