حرا مانی کا یوٹیوب چینل متعارف کرانے کا اعلان

February 26, 2020

معروف پاکستانی اداکارہ حرا مانی نے اپنا یوٹیوب چینل متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے۔

اداکارہ حرا مانی نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سنائی ہے کہ وہ اپنا یوٹیوب چینل لانچ کرنے جارہی ہیں، جس سے ان کے مداح باآسانی اداکارہ کی تمام سرگرمیوں کو جان سکیں گے۔

اگرچہ اداکارہ کا چینل ابھی تک تیار نہیں ہے تاہم انہوں نے اپنے مداحوں کے ساتھ یہ بات شیئر کی ہے کہ وہ اور ان کی ٹیم فی الحال یوٹیوب چینل پر کام کررہے ہیں۔

حرا نے اپنے انسٹاگرام پر لکھا کہ ’میں اور میری ٹیم کے ممبر ابھی بھی میرے یوٹیوب چینل پر کام کررہے ہیں۔