• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حرا کو مانی کے ساتھ سب ’گولڈن‘ کیوں لگتا ہے؟

معروف اداکارہ حرا مانی نے اپنے شوہر مانی سے سوال کیا ہے کہ جب وہ اُن  کے ساتھ ہوتی ہیں تو اُن کو سب کچھ گولڈن کیوں لگتا ہے؟

گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹر ی سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ حرا مانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے شوہر مانی کے ہمراہ دو تصاویر شیئر کیں۔


حرا نے اِن تصاویر کے کیپشن میں مانی سے سوال کرتے ہوئے لکھا کہ ’جب میں تمہارے ساتھ ہوتی ہوں تو مجھے سب کچھ گولڈن کیوں لگتا ہے؟‘

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے یہ دُنیا سنہری ہے اور ہم اِس میں اُڑ رہے ہیں۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’سب کچھ چمکدار اور جادو سا لگتا ہے۔‘

حرا مانی کی اِس پوسٹ پر سینئر اداکارہ صبا فیصل نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’تمہارےچمکدار دل کی وجہ سے تمہیں سب گولڈن لگتا ہے۔‘

صبا فیصل کے کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے حرا مانی نے لکھا کہ ’مجھے آپ کی یاد آر ہی ہے۔‘

اداکارہ و ماڈل صدف کنول نے بھی حرا مانی کی تصاویر پر پسندیدگی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ حرا مانی اکثر سوشل میڈیا پر اپنے شوہر مانی کے لیے محبت بھرے پیغامات لکھتی ہیں اور وہ کہتی ہیں کہ اُن کی کامیابی و شہرت کی وجہ صرف اور صرف اُن کے شوہر ہیں۔ 

تازہ ترین