لاہور، پارک میں شیروں کےحملےمیں نوجوان جاں بحق

February 26, 2020

لاہور، پارک میں شیروں کےحملےمیں نوجوان جاں بحق

لاہور میں رائیونڈ روڈ پر سفاری پارک میں شیروں کےحملے میں نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق شیروں کے حملے میں جاں بحق نوجوان بلال اٹھووال گاؤں کا رہائشی تھا، اسکاچچا سفاری پارک میں ملازم تھا، بلال جنگلا پھلانگ کر گھاس کاٹنے پارک میں آیا تھا کہ شیروں نے حملہ کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان پر شیروں کے حملے کا واقعہ دو روز پرانا ہے ، جائے وقوعہ سےکٹی ہوئی گھاس ، درانتی اورانسانی باقیات ملی ہیں ۔

سفاری پارک میں شیروں کے حملے میں نواجوان کی ہلاکت کے معاملے پر ڈائریکٹر سفاری پارک چوہدری شفقت کا کہنا ہے کہ واقعے کے بارے میں آج صبح 10 بجے پتہ چلا، بچے کے لواحقین نے صبح سفاری پارک انتظامیہ سےرابطہ کیا تھا، لواحقین نے بتایا کہ ان کا بچہ پرسوں سے لاپتہ ہے اور وہ پارک میں بچے کی تلاش کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تلاش کرنے پر پارک سے انسانی جسم کے کچھ ٹکڑے ملے، پولیس واقعے سے متعلق شواہد اکٹھے کر رہی ہے۔

دوسری جانب بلاول کے والد محمد شریف کا کہنا ہے کہ کوئی قانونی کارروائی نہیں کرناچاہتا، لاش حوالےکردیں تاکہ تدفین کابندوبست کرسکوں۔