وزیراعظم سے ویو رچرڈز، گریگ چیپل اور واٹسن کی ملاقات

February 26, 2020

وزیر اعظم عمران خان سے عالمی شہرت یافتہ سابق ویسٹ انڈین ماسٹر بیٹسمین سر ویوین رچرڈز اور اُسی عہد کے ایک اور بڑے کرکٹر اور آسٹریلیا کے سابق کپتان گریگ چیپل نے ملاقات کی، اس موقع پر سابق آسٹریلین آل راؤنڈر شین واٹسن بھی موجود تھے۔

وزیر اعظم عمران خان سے سابق کرکٹرز کی یہ ملاقات وزیر اعظم آفس اسلام آباد میں ہوئی، جہاں وزیراعظم عمران خان نے غیر ملکی کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کے کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

سر ویوین رچرڈز نے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ پرانی یادیں تازہ کیں اور کہا کہ جب عمران خان کپتان تھے تو پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دلچسپ مقابلے ہوتے تھے۔

سابق ویسٹ انڈین کرکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے۔