پیرو میں بس حادثہ،11افراد ہلاک

February 27, 2020

لیما (اے پی پی) جنوبی پیرو میں ایک بس حادثے میں 11افراد ہلاک اور 40افراد زخمی ہوگئے ۔آئیر پی پی ریڈیو نے بتایا کہ اریکوپا میں پنامیریکن سر شاہراہ پر 2 بسوں میں تصادم ہوا۔علاقائی حکومت بتایا کہ اس حادثے میں 6 افراد جائے وقوع پر ہی ہلاک اور نے ہسپتال میں دم توڑدیا۔ زخمیوں کو علاج کے لئے مقامی ہسپتالوں میں داخل کرایاگیاہے۔آر پی پی ریڈیو کے مطابق حادثے کی وجہ تیز رفتار ہوسکتی ہے۔