کسی کو غیرمسلموں اورانکی عبادت گاہوں پر حملہ کرنے نہیں دینگے‘عمران خان

February 27, 2020

اسلام آباد(اے پی پی‘جنگ نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں تمام اقلیتیں برابر کی شہری ہیں‘کسی کو غیر مسلموں اور ان کی عبادتگاہوں پر حملہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔ ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں عمران خان کا کہنا تھاکہ پاکستان میں تمام اقلیتیں برابر کی شہری ہیں ، کسی نے غیر مسلم شہریوں یا ان کی عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا تواس کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔