نعمت اللہ خان ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک

February 27, 2020

نعمت اللہ خان ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک

کراچی (اسٹاف رپورٹر )جماعت اسلامی کراچی کے سابق امیر و سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان ایڈووکیٹ کو ہزاروں اشک بار سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ نیو ایم اے جناح روڈ پر امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی امامت میں ادا کی گئی۔ دینی و سیاسی جماعتوں کے رہنما، اعلیٰ حکومتی شخصیات، سماجی رہنما، سول سوسائٹی کے نمائندے، تمام مکاتب فکر کے علماء کرام، تاجر و صنعتکار،وکلاء، صحافیوں، ٹریڈ یونین اور مزدور تنظیموں کے نمائندوں سمیت جماعت اسلامی کے کارکنوں، مرحوم کے عزیز و اقارب اور نعمت اللہ خان سے عقیدت و محبت رکھنے والوں نے ہزاروں کی تعداد میں شر کت کی اور نماز جنازہ کا اجتماع قومی و حدت اور بلاتفریق اتحاد و یکجہتی کا ایک بڑا مظہر ثابت ہوا ، اس موقع پر موجود ہر شخص نے نعمت اللہ خان کی دینی و سیاسی، سماجی و فلاحی اور عوامی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور ان کی رحلت کو بہت بڑا صدمہ اور نقصان قرار دیا۔ نماز جنازہ کے اجتماع سے سینیٹر سراج الحق، امیر کراچی حافظ نعیم الرحمن اور نائب امیر ڈاکٹر اسامہ رضی نے خطاب کیا۔ نعمت اللہ خان کی تدفین ڈیفنس اتھارٹی فیز 8 کے قبرستان میں عمل میں آئی۔ نماز جنازہ میں جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سید منور حسن،نعمت اللہ خان کے بیٹے فہیم اقبال، ندیم اقبال و دیگر صاحبزادگان، سندھ کے گورنر عمران اسماعیل، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، ایم این اے آفتاب جہانگیر، آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن عبد الرشید ترابی، صوبائی وزراء سعید غنی، ناصر حسین شاہ، مرتضیٰ وہاب، میئر کراچی وسیم اختر، ہائی کورٹ کے جج جسٹس عقیل عباسی،ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی، عامر خان، جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امراء اسد اللہ بھٹو،راشد نسیم، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، صوبائی امیر محمد حسین محنتی، قاضی حسین احمد کے صاحبزادے آصف لقمان قاضی،پی ایس پی کے سربراہ و سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال،ایم کیو ایم حقیقی کے چیئر آفاق احمد، پیپلز پارٹی کے رہنما وقار مہدی، راشد ربانی، نعمت اللہ خان ایڈوکیٹ کے ساتھ رہنے والے نائب ناظم طارق حسن، جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری عبد الوحید قریشی، جمعیت علمائے اسلام کے مولانا عبد الکریم عابد، قاری عثمان، جے یو آئی (س) کے حافظ احمد علی، پی ڈی پی کے بشارت مرزا، مرکزی جمعیت اہلحدیث کے مولانا محمد یوسف قصوری، ڈسٹرکٹ کونسل ملیر کے چیئر مین سلمان مراد، خان محمد بلوچ،ڈسٹرکٹ کورنگی کے چیئر مین نیر رضا، ڈسٹرکٹ سینٹرل کے چیئر مین ریحان ہاشمی،مسلم لیگ ن کے اکبر گجر، شیعہ علماء کرام، غلام محمد کراروی، شبّر رضا، کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے ارشاد بخاری، مزدور رہنما اخلاق احمد،منظور احمد رضی، ہائی کورٹ بار کے سیکریٹری حسیب جمالی ایڈوکیٹ، عابد زبیری ایڈوکیٹ، کراچی بار کے سابق صدر نعیم قریشی،تنظیم الاخوان کے حسین عقیل عباسی، اے این پی کے یونس بونیری، ساتھی اسحاق ایڈوکیٖٹ، ایس کے لودھی، تربت سے مولانا عبد الحق بلوچ کے صاحبزادے سلیم بلوچ، تھر پار کر سے محمد جمیل کھوکھر، پیر الہی بخش کے صاحبزادے پیر عبد الرشید، علی اصغر، آباد کے چیئر مین محسن شیخانی،سنی تحریک کے مطلوب اعوان،جے یو پی کے قاضی احمد نورانی،پیر عظمت شاہ ہمدانی کے صاحبزادے شاہ اظہر ہمدانی،راجا حق نواز ایڈوکیٹ کے صاحبزادے مقسط نواز، قاسط نواز،کیپٹن (ر)حلیم صدیقی،بوستان علی ہوتی،پروفیسر شفیع ملک،رضوان صدیقی،نصرت مرزا،جمعیت کے نو منتخب ناظم اعلیٰ حمزہ صدیقی،ناظم کراچی عمر خان ، پیر رشید، علی اصغر اور دیگر نے شرکت کی۔