زہر خورانی کا پراسرار واقعہ،نوجوان لڑکی جاں بحق،اسپتال لانے والانوجوان غائب

February 27, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) زہر خورانی کے پراسرار واقعے میں نوجوان لڑکی جاں بحق ہوگئی، لڑکی کواسپتال لانے والا نوجوان بھی وہاں سے غائب ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کی شام عباسی شہید اسپتال میں ایک لڑکی کو زہر خورانی کی وجہ سے لایا گیا جہاں اسکے ساتھ ایک لڑکا موجود تھا جس نے اپنا نام عدنان اور لڑکی کا نام میرا دختر نور اور عمر 25سال بتائی پتہ لیاقت آباد نمبر 4 ارم بیکری کے قریب درج کرایا۔